ضلع انتظامیہ ہنگو نے شہر کے مختلف بازاروں میں مستقل و عارضی تجاوزات ہٹادیں

جمعہ 5 جولائی 2019 17:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیزاللہ جان اور متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگو بازار،بائی پاس روڈ،قاضی پمپ بازار،محمد خواجہ،مسلم آباد اور کچہ پکہ بازار کااچانک دورہ کیااوروہاں پرقائم مستقل اور عارضی تجاوزات ہٹائے۔

ان کی نگرانی میں بائی پاس روڈ پر زیر تعمیر کمرہ مسمار کردیاگیاجبکہ ایک برکس سٹاکسٹ کو نوٹس جاری کیاگیا۔اسی طرح قاضی پمپ اور کچہ پکہ بازاروں میں عارضی تجاوزات بھی ہٹادیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر زائد المیعاداشیا قبضے میں لے کر دکان کو سیل کردیااور دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ ناجائز تجاوزات ضلع کے کسی بھی حصے میں برداشت نہیں کی جائیں گی لہذا تجاوزات بلاتاخیر رضاکارانہ طور پر ہٹائی جائیں بصورت دیگر ضلع انتظامیہ کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

انہوں نے تاجربرادری سے کہاکہ وہ خودساختہ مہنگائی سے اجتناب کریں اورعوام کوروزمرہ اشیا کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے انتظامی افسران کوتسلسل کے ساتھ بازاروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں