اورکزئی،ہنگو کے انتہاء نظر انداز اور دور افتادہ دیہی علاقہ چھپر ہنگو میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری

جمعہ 12 جولائی 2019 22:54

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) ہنگو کے انتہائء نظر انداز اور دور افتادہ دیہی علاقہ چھپر ہنگو میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری،مقامی آبادی ضلعی انتظامی افسران کو آپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا رہی,ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان,ایس پی انوسٹی گیشن زین جدون,اے سی عمر اویس,ایکسین سی اینڈ ڈبلیو محمد ریاض,ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد زبیر,ڈی ایس پی امجد خان,اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان,ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر نوید احمد,ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر افیسر حسین خٹک,ڈایریکٹر لائیو سٹاک,ایجوکیشن,ہیلتھ,سمیت دیگر اداروں کے افسران,اور تحصیلدار خانان خان سمیت اے اے سی عزیز اللہ جان چھپر ہنگو پہنچے تو مقامی افراد اور سابق ناظم گل صاحب شاہ نے سرکاری مشینری کا پر تپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اور ڈی سی طیب عبداللہ اور ڈی پی او احسان اللہ خان کو روایتی علاقائء دستور کے عین۔مطابق ہار پہنائے اور انہیں مقامی ہاتھ سے بنائء گئی شکور اور پچھیاں بطور تحائف پیش کیں۔ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت گل صاحب شاہ اور دیگر مشران نے صحت,تعلیم,پولیس چیک پوسٹ,گیس کی سہولت,آبنوشی کی اسکیموں کے متعلق اپنے مطالبات پیش کیی,ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے چار کڑور کی خطیر رقم سے چھپر میں تفریحی پارک کی جلد تعمیر کی۔

مقامی آبادی کو خوش خبری سنائی,انہوں نے گرلز پرائمری سکول میں سٹاف کی کمی پورا کرنی,گراونڈ کی تعمیر,لائیو سٹاک کے تحت مال۔مویشی کے علاج کے لیے فوری میڈیکل کیمپ لگانی,سمیت کئی منصوبوں کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھپر, انتظامیہ کی توجہ سے کئی دھائیوں تک اوجھل رہا تاہم اب اس علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ چھپر ضلع ہنگو کا سب سے پر امن علاقہ ہی نہیں بلکہ سب سے خوبصورت اور قدرتی راعنائیوں کا مسکن بھی ہے۔

اور وہ ہر ماہ یہاں آنے اور کچھ لمحات مقامی افراد کے ساتھ گزارنے کی آرزو رکھتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے اپنے خطاب میں فوری طور پر چھپر میں پولیس چیک پوسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہنگو پولیس کے لیے یہ امر لائق ستائش ہے کہ چھپر میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر اور عوام پر امن,ذمہ دار اور علاقائی تہزیب و روایات کے آمین ہیں۔

کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد نوید نے چھپر میں کرکٹ ٹورنا منٹ کرانے اور نو جوانوں کو کھیلوں تک۔رسائء دینی,ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر حسین خٹک نے۔معزور,نادار بچوں کی۔مفت تعلیم اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے اعلانات کیے۔اس موقعہ پر گل صاحب شاہ اور دیگر مشران نے علاقے کا سرکاری۔مشنری کو دورہ بھی کرایا۔اور ان کے علاقے میں۔کھلی کچہری کے انعقاد کو ایک مستحسن اور تاریخ ساز ایونٹ قرار دیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں