سروزئی بی ایچ یوہسپتال بنیادی سہولیات اور ڈاکٹرزسے محروم

پیر 15 جولائی 2019 23:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سروزئی بی ایچ یو ہسپتال ضلع ہنگو بنیادی سہولیات سے محروم ہے جہاں تقریبا ایک سال سے ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سروزئی کی آبادی 22 ہزار سے زائد ہے اور اسکے قرب وجوارمیں کئی گائوں کے لوگ اس ہسپتال آتے تھے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد سے 200 سے زیادہ او پی ڈی ہوتی ہے اسکے باوجودہسپتال میں نہ سہولیات ہیں نہ ہی لیڈی ڈاکٹرزہے جسکے باعث مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔

علاقہ مشران نے کئی بار متعلقہ عوامی نمائندوں کواس مسئلے سے آگاہ کیا لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ کونسلر گل شاہد بنگش،جنرل کونسلر عبدالصمد بنگش،جنرل کونسلر عبدالروف اور یوتھ کونسلر محمد امجد اور گائوں کے دیگرعمائدین نے حکومت سے اپیل کی کہ جلد از جلد ہسپتال میں ڈاکٹرزتعینات کئے جائیں تاکہ عوام کادیرینہ مسئلہ حل ہوسکے بصورت دیگر احتجاج پرمجبورہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں