ہنگو:ضمنی الیکشن سال 2019 سیاسی سرگرمیاں عروج پر

ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 110کی واحد صوبائی نشت پر 24انتخابی امیدواران قسمت آزمائی کرینگے ضلع اورکزئی میں ٹو ٹل رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 196439ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 110741 جبکہ 85695 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز شامل ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی عمل کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 22:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ضمنی الیکشن سال 2019 سیاسی سرگرمیاں عروج پر۔ ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 110کی واحد صوبائی نشت پر 24انتخابی امیدواران قسمت آزمائی کرینگے ۔ ضلع اورکزئی میں ٹو ٹل رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 196439ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 110741 جبکہ 85695 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی عمل کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن برائے سال 2019کے حوالے سے ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی انتخابی سر گرمیاں عروج پر ہیں ڈسٹرکٹ اورکزئی میں صوبائی اسمبلی کی واحد نشست پی کے 110کے انتخابی دنگل میں مجموعی طورپر سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ اُمیدواران سمیت 24اُمیدواران نے کاغزات نامزدگی جمع کراتے ہوئے انتخابی نشانات وصول کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر فرید خٹک نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں انتخابی عمل کو احسن انداز میں منعقد کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی ہے ۔جس کے تحت مجموعی طورپر حلقہ پی کے 110ضلع اورکزئی میں پو لنگ سٹیشن کی تعداد 176ہے جن میں اورکزئی ضلع کے حدود میں 130اور ہنگو اور کوہاٹ میں تاحال رہائش پزیر اورکزئی خاندانوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی سہولت کے تناظر میں23،23 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

جبکہ ساتھ ہی ساتھ مجموعی طورپر543پولنگ پوتھ قائم کئے جارہے ہیں ۔ جن میں مردوں کی290جبکہ خواتین کیلئے الگ 253پولنگ بوتھ شامل ہیں انتخابی پولنگ سٹیشن میں ضلع اورکزئی میں 8پولنگ سٹیشن حساس ترین ،25حساس اور 145نارمل قرار دئیے گئے ہیں ۔اسی کیساتھ ساتھ ضلع اورکزئی میں ضمنی انتخابات کے عمل کو پر امن شفاف ماحول میں منعقد کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور کزئی اور محکمہ پولیس ضامعہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیساتھ ساتھ دوران الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ ،قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے انتخابی اُمیدوران اور علاقہ مشرران کیساتھ مسلسل باہمی روابط جاری ہوئی ہے ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں