اورکزئی کے عوام ووٹ کی طاقت کو حقیقی تبدیلی کے لیے استعمال میں لائیں، اہل سنت والجماعت ضلع ہنگو

جمعرات 18 جولائی 2019 21:29

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) اورکزئی کے عوام ووٹ کی طاقت کو حقیقی تبدیلی کے لیے استعمال میں لائیں،صوبائی قیادت کی ہدایات پر اہل سنت والجماعت نے کمیٹی بنائی،اہل سنت پی کے 110 میں ایک امیداور سامنے نہ لا سکی،کارکنان اس امیدوار کو ووٹ دیں جو کامیابی کی پوزشن میں ہو،اورکزئی میں اہل سنت کے امیدوار کی کامیابی سے محرومیوں کا خاتمہ ہو گا،اہل سنت والجماعت کا کوئی متفقہ امیدوار نہیں ان خیالات کاا ظہار اہل سنت والجماعت ضلع ہنگو کے آمیر مولانا ظفر الرحمان،قاری مدثر الرحمان،غفران خان اور دیگر نے ہنگو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا ظفر الرحمان اور دیگر نے کہا کہ جماعت کی صوبائی قیادت نے اورکزئی انتخابات میں اہل سنت کا متفقہ امیدوار لانے کے لیے ان کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی جس نے اورکزئی سے تمام سنی امیدواروں سے رابطے کیے اور ایک متفقہ امیدوار کے لیے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

اکثر اہل سنت کے امیدوار الیکشن سے دست بردار ہو گئے مگر تین چار اہل سنت والجماعت کے امیدوار اج مقابلے میں ہیں اور اہل سنت اورکزئی کے کارکنان اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی ایسے سنی امیدوار کو ووٹ دیں جو کامیابی کی پوزیشن میں ہو۔

مولا نا ظفر الرحمان اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ سنی امیداور کی کامیابی سے اورکزئی ڈسٹرکٹ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی اور پائیداد امن قائم ہو گا۔اہل سنت والجماعت کے رہنماوں نے خبر دار کیا کہ پی کے 110 میں اگر پچیس جولائی کی طرح سلیکشن کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہونگے اور عوام ایسے الیکشن کے ڈھونگ کو تسلیم نہیں کریں گئے۔انہوں نے انتظامیہ،سیکورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو آزادانہ،منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے تمام توانائیاں استعمال میں لائے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں