پولیوکے خلاف منفی پروپیگنڈہ ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کاکردار ناگزیر ہے، ڈی سی ہنگو

جمعہ 19 جولائی 2019 18:14

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) انسداد پولیو کے خلاف سازشی عناصر کامنفی پروپیگنڈہ فلاپ کرنے کے لئے سرکاری محکموں اورتمام مکاتب کے لوگوںکا کردار ناگزیر ہے،بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کیلئے ہمیںانسداد پولیو کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ،ڈاکٹر احمد آمین،مولانا ارشاد اور دیگر مقررین نے تحصیل ہیڈکورٹر ہسپتال ہنگومیں ایک روزہ منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے شرکاء کو پولیوکے قطروںکی افادیت کے بارے میںتفصیل سے بتایا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نواب حسن، DHCSO طیب الرحمن ڈی ایچ سی ایس او طیب الرحمن اور دیگر افراد بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اورمولانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام اوربچوں کو تاحیات معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے سمیت علماء کرام، میڈیا اور ہر طبقہ فکر کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں 45 پولیو کیسز سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے جن کی سب سے بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کا پولیو ویکسنشین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بری طرح ناکام ہو چکاہے اور عوام میں پولیو سے متعلق آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،عمائدین علاقہ ، مشران اور عوام پولیو کی بیخ کنی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں