ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں طلباء اور عوام کے کشمیری مسلمانوں کیساتھ یکجہتی سمینار اور ریلی،مودی سرکارکی بربریت کیخلاف نعرہ بازی،پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ رہنے کاعزم

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:27

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں طلباء اور عوام کے کشمیری مسلمانوں کیساتھ یک جہتی سمینار اور ریلی۔کثیر تعداد میں طلباء اور عوام کی شرکت۔مودی سرکار بربریت کے خلاف نعرہ بازی۔پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ رہنے کاعزم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں سمینار جبکہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے کے باہر نہتے مظلوم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے تحت ریلی نکالی گئی۔

ہنگو میں نجی تعلیمی ادارہ ہیسٹ سکول اینڈ کالج میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون صاحبزادہ سلیم تھے۔اس موقع پر طلباء نے کشمیر کے موضوع کے مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیں۔ جسمیں پاک فوج،کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کاعزم کو دہرایاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اے سی ون صاحب زادہ سلیم نے کہا کہ بھارتی جواز بنانے کے لئے پٹان کوٹ اور پلوامہ جیسے اوچھے ہتگنڈوں کو استعمال کر کے کشمیر پر ناجائز طریقے سے قبضہ کیا ہے۔

ارٹیکل 370 کو ختم کرکے اپنا حصہ بناکر بھارت نے غنڈا گردی کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی پاکستانی شہ رگ مضبوضہ کشمیر پر بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ جب تک مسلہ کشمیر وہاں کے عوامی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا تب تک جنگوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ایک دن آئے گا کہ انشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر ایک آزاد خود مختار ریاست بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنے قرار دادوں کے مطابق مسلہ کشمیر سے متعلق بھارتی جارحیت اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ کاکشمیریوں کی حق خود اداریت کی آواز اور جذبہ ایمانی کشمیری عوام کی آزادی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر قر بانی دینے کے لئے تیار ہے دریں اثناء اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو بابر میلہ کے مقام ایڈیشنل ڈی سی اورکزئی طارق خان کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

اور قومی پر چم اور کشمیری پرچم تھام کر نہایت جوش جذبہ سے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم بربریت عالمی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے قبائلی مشران ملک محب،ملک گل منشاء اور دیگر نے کہاکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر ی عوام پر بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کا نوٹس لیتے ہوئے بین الااقومی سطح پر بھارت پر دباو ڈالے قبائلی رہنماوں نے کہاکہ ماضی گواہ ہے کہ قبائلء نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئے مثالی قر بانیاں دیں ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں