ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی،ضررکے مقدمہ میں نامزد3ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،ضررکے مقدمہ میں نامزد3ملزمان گرفتار،گرفتارملزمان سے اسلحہ برآمد،گرفتارملزمان نے گزشتہ روز زاتی رنجش کی بنا پروچ بازار میں محمداجمل ولدمحمدجمیل کولڑائی کے دوران زخمی کردیاتھا.ملزمان کوحراست میں لینے کے بعدتھانہ سٹی منتقل کردیاگیاہی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وچ بازارہنگو میں ذاتی رنجش کی بناپرملزمان واحدخان،وارث خان اورفضل منان ساکنان شاہووام نے محمداجمل ولدمحمدجمیل سکنہ وچ بازارکوزاتی رنجش کی بناپرتصادم میں زخمی کیاتھا. تھانہ سٹی ایس ایچ او امجدحسین نے پولیس نفری کے ہمراہ رات گئے شاہووام میں نامزدملزمان کے گھرپرچھاپہ مارکرتینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا.ملزمان کے قبضے سی1کلاشنکوف،1رائفل،1پستول اور50کارتوس بھی برامدکرکے قبضہ پولیس کئے گئی.ملزم کے خلاف پولیس سٹیشسن سٹی میں مجروح محمداجمل ولدمحمدجمیل سکنہ وچ بازارکی مدعیت میں پھلے سے ہی زیردفعات337A/337F/354/506کے تحت مقدمہ کردیاگیاہی.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی کی ستائش کرتے ہوئے اسے پولیس کی اہم کامیابی قراردے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں