ہنگو،بلاول بھٹو ،ہمایوں خان کی ہدایت پر صوبائی صدر پیر نصب چندکی مقتولہ بچی کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

جمعہ 21 فروری 2020 19:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورپی پی پی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ہمایون خان کی ہدایات پر اقلیتی ونگ صوبائی صدر پیر نصیب چند کی مقتولہ بچی مدیحہ بی بی کے گھر آمد۔اقلیتی ونگ کے پی کے کے صوبائی صدر پیر نصیب چند اور اقلیتی مشران بھی ہمراہ تھے۔ لواحقین کے کیساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی قائدین نے پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تعز یتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا۔ دریں اثناء پیر نصیب چند کا کہنا تھا کہ واقعہ سے پوری قوم کی دل آزاری ھوئی ہے اور ایسے انسانیت سوز واقعات میں ملوث عناصر کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے گھناؤنے واقعات کے سدباب کیلئے اسمبلی کے فلور پر جامعہ قانون سازی کو عملی جامعہ پہنائے۔انھوں نے کہا کہ تین دن کے اندر ملزم کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے جو قابل تحسین ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں