ھنگو، گندم خریداری کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

منگل 2 جون 2020 17:44

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر گندم خریداری کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون صاحب ذادہ سلیم کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں ڈی ایف سی صلاح الدین خان،ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم اے ایف سی شاہد علی نے شرکت کی۔اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنگو میں راوں سال شدید ژالہ باری اور بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے گندم میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے ذمینداروں کے ساتھ رابطے بھی کئے ہے لیکن ذمینداروں نے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ باقی ماندہ گندم ہم اپنے استعمال کے لئے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

فروخت ہونے سے قاصر ہے۔اجلاس میں اے اے سی صاحب ذادہ سلیم نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام ذمینداروں کے ساتھ رابطے میں رہے۔اجلاس سے ڈی ایف صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بروز منگل کچھ ذمینداروں سے مجموعی طورپر 2 ٹن کے قریب گندم خریدی ہے۔زیادہ سے زیادہ گندم خریداری کے لئے محکمہ فوڈ متحرک ہے۔بعدازں اے اے سی صاحب زادہ سلیم نے خریدی گئی گندم کا معائنہ کرتے ہوئے انکی کوالٹی چیک کی گئی جن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں