ضلع اورکزئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

منگل 2 جون 2020 17:44

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ضلع اورکزئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کے تحت کھلے مقامات، دوکانداروں اور سودا لینے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اورکزئی واصل کے مطابق دفعہ 144 کے تحت مسافر گاڑیوں میں ڈرائیور اور سواریوں کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی کے تمام دوکانداران کو ماسک سمیت دستانے بھی لازمی پہنیں اور ساتھ ہی ساتھ سینٹایزر بھی دوکانوں ضرور رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف میکنک کو کام کے دوران دستانے پہنے سے استثنا حاصل ہو گی۔ ڈی سی اورکزئی واصل خان خٹک نے ماسک نہ پہننے والے کسٹمرز کو سودا نہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی جبکہ ماسک نہ پہننے والے تاجروں کوخلاف ورزی پرسخت کاروائی کے حوالے سے بھی متنبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں