ہنگو،ضلع اورکزئی میں دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننا لازمی قرار

منگل 2 جون 2020 20:51

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ضلع اورکزئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہیں جس کے تحت کھلے مقامات، دکانداروں اور سودا لینے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اورکزئی واصل کے مطابق دفعہ 144 کے تحت مسافر گاڑیوں میں ڈرائیور اور سواریوں کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی کے تمام دکانداران کو ماسک سمیت دستانے بھی لازمی پہنیں اور ساتھ ہی ساتھ سینٹایزر بھی دکانوں پر ضرور رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف میکنک کو کام کے دوران دستانے پہنے سے استثنا حاصل ہو گا۔ ڈی سی اورکزئی واصل خان خٹک نے ماسک نہ پہننے والے کسٹمرز کو سودا نہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی جبکہ ماسک نہ پہننے والے تاجروں کوخلاف ورزی پرسخت کارروائی کے حوالے سے بھی متنبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں