ہنگو، پولیس نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 3 جون 2020 20:13

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی، صدر، دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران 378مشکوک افرادسمیت915جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے۔ گرفتار افرادمیں قتل،اقدام قتل،اغوائیگی،ضرراوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب11مجرم اشتہاری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مجموعی طورپر09 کلاشنکوف 05رائفل 16بندوق 46پستول 38چارجرز 1489مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشنزکے دوران 11منشیات فروشوں کوقانون کی گرفت میں لاکر11.712کلوگرام چرس برآمدکی گئیں، جبکہ منشیات کے عادی46اورہوائی فائرنگ میں ملوث پانچ اورانسدادی کاروائیوں میں 290افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیا۔جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئرزویکل ویریفکشن اورکریمینل ریکارڈ ویریفکشن سسٹم کی مددسی2,468مختلف گاڑیوں اور 11,430کے قریب مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈ بھی چیک کیاگیا،جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر حساس مقامات،سراوں اور رہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کاعمل بھی دہرایاگیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں