ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے شہریوں میں ماسک اور گلوز کی تقسیم

کورونا سے خود کو بھی بچانا ہے اور اس سے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے،حکومتی ایس او پیز کا مقصد حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ معمولات زندگی کو بحال رکھنا ہے،شہری ماسک اور گلوز کا نہ صرف استعمال کریں بلکہ سماجی فاصلے کے عمل کو بھی عملی شکل دیں،ڈپٹی کمشنر ہنگو

بدھ 3 جون 2020 21:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ ہنگو کی طرف سے شہریوں میں ماسک اور گلوز کی تقسیم،کورونا سے خود کو بھی بچانا ہے اور اس سے دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے،حکومتی ایس او پیز کا مقصد حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ معمولات زندگی کو بحال رکھنا ہے،شہری ماسک اور گلوز کا نہ صرف استعمال کریں بلکہ سماجی فاصلے کے عمل کو بھی عملی شکل دیں،احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے سمیت دیگر سزا دی جا سکے گی۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو ارشد منصورنے ہنگو کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود،،ایس ڈی پی او حافظ نزیر،ایڈیشنل اے سی منیر احمد،نعمان وزیر نے شہر کے بازاروں میں شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں میں ماسکو اور گلوز تقسیم کیے اور شہریوں کو ہر صورت ماسک اور گلوز استعمال کرنے کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے تحت جو شہری ماسک اور گلوز استعمال نہیں کرے گا اس کو جرمانہ سمیت دیگر سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہنگو ارشد منصور نے اس موقعہ پر کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے ماڈک،گلوز،سینٹائز اور سماجی فاصلے سب سے موثر ہتھیار ہیں۔جن کو استعمال میں لانا ہم سب کی مشترکہ قومی زمہ داری ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں