ڈی پی او ہنگوکی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی پانچوں تھانوں نے ماہ مئی کے دوران 915جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا

بدھ 3 جون 2020 21:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران 378مشکوک افرادسمیت915جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے۔گرفتارافرادمیں قتل،اقدام قتل،اغوائیگی،ضرراوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب11مجرم اشتہاری شامل ہے۔

ملزمان سے مجموعی طورپر09کلاشنکوف05رائفل16بندوق46پستول38چارجرز1489مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشنزکے دوران 11منشیات فروشوں کوقانون کی گرفت میں لاکر11.712کلوگرام چرس برآمدکی گئیں۔جبکہ منشیات کے عادی46اورہوائی فائرنگ میں ملوث پانچ اورانسدادی کاروائیوں میں 290افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیا۔جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئرزویکل ویریفکشن اورکریمینل ریکارڈ ویریفکشن سسٹم کی مددسی2,468مختلف گاڑیوں اور11,430کے قریب مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈ بھی چیک کیاگیا۔جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر حساس مقامات،سراوں اوررہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کاعمل بھی دہرایاگیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں