ہنگو،سرکاری سکول میں معمولی تکرار پر ٹیچر کی قائم مقام ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

اساتذہ کی بھر وقت مداخلت اور پولیس کی کاروائی، نعیم نامی ٹیچر گرفتار

جمعہ 4 جون 2021 23:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) تحصیل ٹل کے سرکاری سکول میں معمولی تکرار پر ٹیچر آپے سے باہر، قائم مقام ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ ہیڈ ماسٹر محمد فاروق بال بال بچ گئے۔ اساتذہ کی بھر وقت مداخلت اور پولیس کی کاروائی، نعیم نامی ٹیچر گرفتار۔ ڈی ای او ایجوکیشن شیراز خٹک کا کہناہے واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مامو بانڈہ میں سرکاری ٹیچر نے قائم مقام پرنسپل عمر فاروق پر اچانک فائر کھول دیا تا ہم دیگر سٹاف کی بروقت مداخلت کے باعث عمر فاروق فائرنگ سے محفوظ رہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹل پولیس سکول پہنچ گئی اور نعیم نامی استاد کے خلاف پرچہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیراز خٹک اور ڈی ڈی ای او ہاشم اورکزئی بھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گورنممٹ ہائی سکول مامو بانڈہ پہنچے اور واقعہ کے بارے میں سکول عملے سے تفصیلات معلوم کی۔ ڈی ای او شیراز خٹک کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور اس واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں