گرین اینڈ کلین ہنگو ہماری جمالیاتی حس کا آئینہ دار صفائی انسان کی شخصیت اور اسکے خیالات کی ترجمانی کرتی ہیں،حمید اللہ شاہ
ضلعی انتظامیہ ہنگو 15 روزہ گرین اینڈ کلین خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنائی گی،ڈپٹی کمشنر ہنگو
ہفتہ 5 جون 2021 22:07
(جاری ہے)
ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک، اے سی آر امان اللہ و دیگر ٹی ایم اے کے عملے اور سٹاف کی موجودگی میں ڈی سی نے جاڑو لگا کر خصوصی کمپین کا افتتاح کیا اور عوامی آگاہی کے لئے واک میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ٹی ایم اے کے سٹاف اور سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا مزہب ہمیں ظاہری اور باطنی خوبصورتی نفاست اور صفائی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا عملہ تمام مشینری کے ہمراہ جوش و جزبے کے ساتھ شہری علاقوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ نالوں اور نالیوں کی صفائی کا بھی اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اصل خوبصورتی بحال کرنا ہمارا مقصد ہے اس کمپین کے زریعے شہریوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خوبصورتی، نفاست اور قدرتی ماحول کی فراوانی سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم کتنا جمالیاتی زوق اور قدرتی منظر کشی سے لگاو رکھتے ہیں۔ ڈی سی حمیداللہ شاہ نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ ٹھکانے کے لئے ٹی ایم اے کے مقرر کردہ پوائنٹس اور کوڑا دان استعمال میں لا کرصفائی کی مہم میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک نے کہا کہ 15 روزہ صفائی مہم کے دوران ٹی ایم اے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اورسینٹری سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دئیے جائیں گے اور ان کے مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کے بنیاد پر برقرار رکھا جائے گا۔ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہنگو ،شاہ تراب نے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے زرگری کے بارش متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیدیا
کوہاٹ،ہنگو شہر میں نامعلوم افرادکی گاڑی پر فائرنگ ،میاں بیوی لقمہٴ اجل بن گئے
ں*ہنگو کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کا ضلع کی ترقی کیلئے شبانہ روز کام کرنے کا عزم
ہنگو سٹی پولیس نے چند روز قبل قتل کرنے والے ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا
اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش کا ٹائپ ڈی ہسپتال دوآبہ اوربی ایچ یو کاربوغہ شریف ہسپتال کا اچانک ..
قومی مشر بشیر احمد خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،علاقائی خدمات پر خراج تحسین
ہنگو میں مسافر وین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
ہنگو ،پولیس نے فورسز کی وردی میں ملبوس راہزنی ،ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے راہزن گروہ کے دوافراد کو گرفتار ..
علاقے کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے مل کر حل کرنے کی ہر ممکن کوشیش کریں گے، حیدر حسین
کیپٹن صفدراورسابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا کاہنگوکا دورہ
ہنگو ،پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت افراد کوگرفتارکرلیا
ہنگو،پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، بین الاضلاعی سمگلر گرفتار
ہنگو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ