ضلع ہنگو اور اورکزئی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

پیر 7 جون 2021 19:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ضلع ہنگو اور اورکزئی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، ضلع ہنگو میں 95416 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 416 ٹیمیں اور 114 ایریا انچارج فیلڈ میں متحرک، ٹیموں کی سیکورٹی پر 500 سے زائد پولیس جوان مامور، ڈپٹی کمشنر حمید اللہ اور اے ڈی سی سردار بہادر کے کوٹکی، توغ سرائے، کچ اور درسمند کے علاقوں کے دورے ٹیموں کی مانیٹرنگ کی، پولیو کمپین میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، علماء، اور سول سوسائٹی کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو اور اورکزئی میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو قومی کمپین شروع ہو گئی ہے اورکزئی میں 45000 جبکہ ضلع ہنگو میں 95415 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل پورے قومی جذبے کے ساتھ جاری ہے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر سردار بہادر نے سارا دن کوٹکی، درسمند کچ سمیت دیگر علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل فزیکلی جاری رکھا۔

(جاری ہے)

ڈی سی حمید اللہ شاہ نے مشران اور پولیو ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ کمپین کے ذریعے اہداف کو حاصل کیا جائے گا اور والدین اپنے بچوں سے محبت کا عملی اظہار انہیں پولیو کے قطرے پلا کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ جون تک یہ کمپین ضلع بھر میں پورے قومی جذبے کے تحت جاری رہے گی اور 416 پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا بھی بھر پور انتظام کیا ہے اور پانچ سو کے قریب سیکورٹی جوان قومی مہم کی ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے علماء، سول سوسائٹی اور والدین کے تعاون کو پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں