ہنگو میں طویل لوڈ شیڈنگ،پیسکو ملازمین کے ساتھ مولانا عبد الجلیل کے مذاکرات

پیسکو ہنگو کے ملازمین کی مشکلات کا ادراک ہے،کو شش کر رہے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو ، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ہائیڈرو یونین فرخ سیر

جمعہ 11 جون 2021 19:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ہنگو میں طویل لوڈ شیڈنگ،پیسکو ملازمین کے ساتھ مولانا عبد الجلیل کے مذاکرات، پیسکو ہنگو کے ملازمین کی مشکلات کا ادراک ہے،صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ہائیڈرو یونین فرخ سیر کا کہنا ہے کوشش کر رہے ہیں کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو،صارفین کوڈ منیجمنٹ میں تعاون کریں تاکہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی غم و غصہ کے تناظر میں خطیب ضلع ہنگو مولانا عبد الجلیل کی قیادت میں رہنماؤں نے ہنگو ڈویثزن میں ہائیڈرو یونین کے صوبائی جائینٹ سیکریٹری فرخ سیر، ایس ڈی او ساجد بہادر اور ایل ایس اسحاق اورکزئی سے ملاقات کی اور عوامی اشتعال اور غم و غصے کے متعلق انہیں خبر دار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہائیڈرو یونین رہنماؤں فرخ سیر، اسحاق اورکزئی اور دیگر نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی کرو ڈکشن میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں عوام کو بھی پیسکو عملے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے اور لوڈ منیجمنٹ میں تعاون کر کے لوڈ شیڈنگ کے اثرات کو کم سے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مولانا عبدالجلیل نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں ایسے میں شدید گرمی میں بجلی کا غائب رہنا ناقابل برداشت ہے ایسے میں عوام کے اشتعال اور غم و غصہ کو کم کرنے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم پیسکو حکام کو یہ امر یقینی بنانا ہو گا کہ کسی بھی علاقے میں شیڈول کے بغیر بجلی بند نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں