عوام کو ناقص خوراک کی فراہمی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کاروائی کے لئے تیار رہیں، قاضی فداء الرحمان ن

غیر معیاری اشیاء خوردنی کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا محکمہ خوراک عوام کو سستی معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 11 جون 2021 19:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) عوام کو ناقص خوراک کی فراہمی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کاروائی کے لئے تیار رہیں۔غیر معیاری اشیاء خوردنی کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔محکمہ خوراک عوام کو سستی معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فداء الرحمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر فوڈ خبیر پختونخواہ محمد زبیر خان اور ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ کی ہدایات پر ہول سیل اور پرچون ریٹ متعلق ہنگو شہر اور ملحقہ جات میں کریانہ سٹورز کے متعدد دوکانوں کا معائنہ کیا۔

اس دوران آشیا ء خوردونوش کی ہول سیل اور پرچون ریٹس میں فرق کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔بعض کو نرخ سے زائد وصولی پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ایک درجن سے زائد دوکانوں کو تنبیہ نوٹسسز جاری کی گئیں انہوں نے مزید کہاکہ کریانہ سٹورز کوہدایات جاری کی ہے کہ آشیا ء خوردونوش کی ہول سیل اور پرچون ریٹس میں کم از کم منافع کمانا یقینی بناکر مقررہ نرخنامے سے تجاوز سے گریز کریں بصورت دیگر کسی کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں