ہنگو ،مسلح افراد کی فائرنگ، گورنمنٹ سکول ٹیچر جاں بحق، ملزمان فرار ہوگئے

منگل 26 اکتوبر 2021 18:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ہنگو میں مسلح افراد کی فائرنگ، گورنمنٹ سکول ٹیچر جاں بحق، ملزمان فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابراہیم زئی کے ٹیچر علی مرتضی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول ٹیچر علی مرتضی کا تعلق کوہاٹ کچئی سے ہے جبکہ وہ کسی کام کے سلسلے میں ایجوکیشن آفس آیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے شہر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے کئے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں