ہنگو،بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی اجلاس بدنظمی کا شکار، کارکنان ٹکٹ کے حصول پر آپس میں گھتم گھتا

ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے،ایم این اے گروپ اور ایم پی اے گروپ آمنے سامنے، ہاتھاپائی کے بعد ٹکٹ ضلعی صدر نور آواز کو مل گئی

ہفتہ 6 نومبر 2021 23:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی اجلاس بدنظمی کا شکارہوگیاجبکہ کارکنان ٹکٹ کے حصول پر آپس میں گھتم گھتا ہوگئے اور ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ ایم این اے گروپ اور ایم پی اے گروپ آمنے سامنے، ہاتھاپائی کے بعد ٹکٹ ضلعی صدر نور آواز کو مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے کارکنوں اور عہدیداروں نے تحصیل مئیر ٹکٹ کے تقسیم پر ایم پی اے و ایم این اے حامیوں کے درمیان گالم گلوچ کے بعد بات پاتھا پائی تک پہنچ گئی اور ایک دوسرے کے کپڑوں کو پھاڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شاہ فیصل کے حامیوں نے ایم این اے خیال زمان کے حامی و فوکل پرسن شاہ آیاز کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ تحصیل چیئر مین یعنی کہ مئیر کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس ڈیڈک چئیر مین آفس میں جاری تھا کہ اسی دوران دونوں گروپوں کے درمیان یہ واقعہ رونما ہوا جس کے بعد مشران کی کوششوں سے دونوں دھڑے ضلعی صدر پی ٹی آئی نور آواز ایڈوکیٹ کو تحصیل مئیر کے لئے امیدوار نامزد کرنے پر متفق ہو گئے جبکہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نور آواز ایڈوکیٹ کو تحصیل چئیرمین امیدوار نامزد ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں