سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کا دورہ ہنگو، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا،خسرہ اور روبیلا مہم افتتاح

اتوار 14 نومبر 2021 18:10

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2021ء) سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ کا دورہ ہنگو، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کیا۔ بچوں کو ویکسینیشن دے کر خسرہ اور روبیلا مہم افتتاح کیا۔ خسرہ اور روبیلا قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پوری قوم کو تعاون کرنا ہوگا، بچوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے حکومت نے 12 روزہ خصوصی کمپین شروع کی ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہیں، سی ایم ڈبلیو کی تنخواہوں اور ان کے مطالبات کا ایشو جلد حل کر لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ طاہر اورکزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میزل اور روبیلا کی 12 روزہ قومی کمپین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے انجکشن لگائے۔

اس موقع پر ایم پی اے شاہ فیصل خان، ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر کلیم اللہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نواب علی، حاجی لقمان گل اورکزئی، ایم ایس فی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شیر بہادر، ڈاکٹر عمر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ولایت شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ 12 روزہ خصوصی کمپین کا افتتاح کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ طاہر اورکزئی نے کہا کہ خینر پختونخواہ حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے وہ اقدامات اٹھا چکی ہیں جن کی ملکی تاریخ میں پہلے کوئی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے زریعے معزور، مستحق اور نادار افراد کا فری علاج ہو رہا ہیں، طاہر اورکزئی نے کہا کہ 12 روزہ روبیلا، میزل قومی کمپین تمام جزبوں کے ساتھ شروع کی ہیں جس کا مقصد ان محلق بیماریوں سے نئی نسل کو محفوظ رکھنا ہیں، انہوں نے محکمہ صحت کے حکام اور خصوصی ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی ہر صورت ٹارگٹ کو حاصل کیا جائے اور ہمارا کوئی بھی بچہ ویکسینیشن اور انجکشن سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے علماء کرام، سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین، اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں