این اے 33 ہنگو ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے ندیم خیال نے میدان مار لیا

اتوار 17 اپریل 2022 22:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2022ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 33 ہنگو میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال نے میدان مار لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی الیکشن میں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال21 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ،جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں