ہنگو،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر(پی ایس پی) کاتھانہ سٹی کااچانک دورہ

جمعہ 22 اپریل 2022 19:33

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اکرام اللہ خان(پی ایس پی) نے تھانہ سٹی ہنگوکااچانک دورہ کیاہے۔دورے کے موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افسیرہنگواکرام اللہ خان نے تھانہ سٹی کی عمارت کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اورریکارڈچیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونے ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان پرزوردیاکہ وہ محنت لگن اورفرض شناسی سے پیشہ ورانہ امورسرانجام دیکرخدمت خلق کواپنا شعار بنائے اور اپنی سرکاری ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے اور اپنی تمام ترتوانائیاں جرائم کے خاتمے اورعوامی خدمت کے لئے استعمال کریں۔

اس موقع پرڈی پی اواکرام اللہ خان نے حوالات کا معائنہ بھی کیا اور حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل معلوم کئے۔اس موقع پر انہوں نے محرر سٹاف کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام قیدیوں کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے اوران کے کھانے پینے کی تمام ضرورریات کو پورا کیاجائے۔\378

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں