ہنگو کے تھانہ ٹل پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 22 اپریل 2022 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) ہنگو کے تھانہ ٹل پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس حکام کے مطا بق ٹل پولیس نے مین روڈ پر بالمقابل تھانہ ناکہ بندی کے دوران ایک کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسحہ برآمد کرلیا جس میں 12 بور کی 22 عدد بندوق، 2عدد ریپیٹر، 8 عدد میگزین، 22 عدد کٹ 12 بور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق کارروائی میں دو بین الصوبائی اسلحہ اسمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان الضید علی خان ولد خورشید خان اور مہران صمد ولد عبدالصمد خان کا تعلق ضلع بنوں سے ہے جوکہ اسلحہ کو ضلع کرم سے براستہ ہنگو ضلع بنوں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ اسلحہ سمیت گرفتار اسمگلروں کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کارروائی ڈی ایس پی ٹل عابد خان اور ایس ایچ او ٹل مجاہد حسین خان کی قیادت میں کی گئی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں