ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں پانی کا مسلہ شدت اختیار کر گیا

پانی فراہمی کا کنواں خشک ہونے سے عملہ اور مریض پانی کی بوند بوند کے محتاج ہو گئے، رہائشی بلاکس میں مکین 2000 کا ٹینکر پانی خریدنے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم سے پانی کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ

جمعہ 20 مئی 2022 21:11

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں پانی کا مسلہ شدت اختیار کر گیا،پانی فراہمی کا کنواں خشک ہونے سے عملہ اور مریض پانی کی بوند بوند کے محتاج ہو گئے، رہائشی بلاکس میں مکین 2000 کا ٹینکر پانی خریدنے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم سے پانی کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں پانی کی شدید قلت سے ڈاکٹرز، پئرامیڈیکل سٹاف سمیت مرئض اور عملہ اعصابی آذیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ہسپتال کا کنواں خشک ہو چکا ہے اور متبادل پانی کی ترسیل کا کوئی بندوبست نہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہسپتال میں صفائی کا بندوبست نہیں۔پانی ناپید ہونے سے تعفن اور بدبو کی فضا ہر طرف ہسپتال میں سرایت کر گی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے پاس مسلے کے حل کے لیے کوئی پلاننگ نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف رہایشی بلاکس کے مکین بھی پانی کی بوند بوند کے محتاج ہیں اور مجبور یو کر 2000 روپے میں پانی کا ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں۔لمحہ فکریہ یہ ہے کہ مریضوں کو ہسپتال میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے ان کا ادراک نہ عوامی نمائیندوں کے پاس ہے نہ ہی ہسپتال انتظامیہ کے پاس۔ہنگو کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم سے ہر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں فوری پانی کی فراہمی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں