ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 24 مئی 2022 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ضلع ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو پولیس نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے جب کہ ٹیموں کی سیکورٹی پر ہنگو پولیس،فرنٹیر کانسٹیبلری اور ہنگو لیوی کے 833 جوان مامور ہیں 14 اضافی ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کے عمل کو سخت ترین بنایا گیا ہے اس کے علاوہ 20 موبائل پولیس سکوارڈ بھی متحرک ہیں۔

آصف بہادر کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی ان ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے فیلڈ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیومہم کو پر امن اور کامیاب بنانے کیلئے ہنگو پولیس محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں جا کر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں