یوم تکبیر کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے اعزاز ہے، مقررین

اتوار 29 مئی 2022 15:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) مسلم لیگ(ن) ملک کے استحکام اور ترقی پر یقین رکھتی ہے، یوم تکبیر کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے اعزاز ہے، میاں نواز شریف نے امریکہ سمیت دنیا کے دباو کو رد کر کے ایٹمی دھماکے کئے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں سائنسدانوں اور سیاسی قیادت سمیت پاک افواج کی خدمات لائق افرین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے پی کے کے جائینٹ سیکریٹری ملک خالد نعیم، تحصیل صدر خانزادہ سیف الرحمان، ضلع ہنگو کے جنرل سیکریٹری سید جمال اورکزئی، سٹی صدر الیاس اورکزئی، خلیل اورکزئی، اور دیگر نے اورکزئی ہاوس میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہنگو اورکزئی سے مسلم لیگ کے کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد نعیم، خانزادہ سیف الرحمان بنگش، سید جمال اورکزئی، الیاس اورکزئی اور دیگر نے کہا کہ 28 مئی پاکستان سمیت عالم اسلام کے لئے ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے، اس دن میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے اور انہوں نے دنیا کا دباو، لالچ، دھمکیاں اور دیگر تمام حربے ناکام بناتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور پہلی مسلم ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کیا۔

مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی عکاس ہے اور مسلم لیگ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ جلد وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے مشیر انجئینیر امیر مقام ہنگو کا دورہ کریں گے۔تقریب میں میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔\378

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں