ہنگو،بلا مقابلہ منتخب ہونے والا ویلج چئیرمینوں نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 2 جون 2022 00:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2022ء) بلا مقابلہ منتخب ہونے والا ویلج چئیرمینوں نے حلف اٹھا لیا۔ ویلج چئیرمین محمد شہود اورکزئی، نیاز محمد، سبیل بادشاہ، علم بادشاہ اور شرین بادشاہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر نے حلف اٹھا لیا۔ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ توانائیاں اور وسائل عوام کے فلاح و بہبود کے لئے استعمال میں لائیں گے۔

حلف اٹھانے والے چئیرمینوں کا عزم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے مختلف یونین کونسلوں سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ویلج چئیرمینوں نے اپنہ ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار بہادر نے ویلج چئیرمینوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں ویلج کونسل سپین خاوری کے چئیرمین محمد شہود اورکزئی، ویلج کونسل عظیمی بانڈہ کا چئیرمین نیاز محمد، مشین بانڈہ محمد خواجہ چئیرمین سبیل بادشاہ، ویلج کونسل محمد خواجہ چئیرمین علم بادشاہ، ویلج کونسل بزاز خیل درسمند چئیرمین شرین بادشاہ شامل ہے۔ نو منتخب چئیرمینوں نے حلف اٹھانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بلدیاتی نظام کے تحت اپنے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنے وسائل اور توانائیاں استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں