ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ اور سی اینڈ ڈبلیو حکام نے درویزی پلوسہ اور عیدگاہ روڈز کے تعمیراتی کام کا دورہ،تعمیراتی میٹریل کا جائزہ لیا

جمعرات 2 جون 2022 00:15

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سڑکوں کے تعمیراتی کاموں پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ اور سی اینڈ ڈبلیو حکام نے درویزی پلوسہ اور عیدگاہ روڈز کے تعمیراتی کام کا دورہ کرکے تعمیراتی مٹیریل کی چیکنگ اورٹھیکیدار کو معیار کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناقص مٹیریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تعمیراتی کاموں کے انسپکشن کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہوگی،درویزی پلوسہ اور عیدگاہ روڈ پر اسفالٹ کے متعلق 72 گھنٹوں کے بعد معیار کو جانچھا جا سکتا ہے، 14 دن کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ \378

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں