عوام میں بارودی مواد کے متعلق آگاہی پیدا کر کے حادثات کا راستہ روکا جا سکتا ہے، محمد ایوب ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہلال احمر پاکستان

اتوار 26 جون 2022 16:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) بارودی مواد سے حادثات کی وجوہات کو جاننا ضروری ہے، عوام میں بارودی ان پھٹے مواد کے متعلق آگاہی پیدا کر کے حادثات کا راستہ روکا جا سکتا ہے، ہلال احمر پاکستان بلا تفریق علاقہ، رنگ، نسل اور مزہب انسانیت کی فلاح کے لئے کو شاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ہلال احمر پاکستان محمد ایوب، انچارج اگاہی پروگرام فہیم خان اور دیگر نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ اگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بارودی مواد کے حادثات کی روک تھام کے عنوان پر منعقدہ سیمینار میں صحافیوں، سماجی تنظیموں کے نمائیندگان اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے وایلنٹیرز اور ٹیم ممبران نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوارڈینیٹر ہلال احمر پاکستان محمد ایوب نے ان پھٹے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے اور ان سے حادثات کی روک تھام کے متعلق صراحت کے ساتھ شرکاء کو بریف کیا انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان نہ صرف ان پھٹے بارودی مواد کے لئے عوامی اگاہی کے لیے کام کر رہی ہیں بلکہ اس سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ہمارے کارکنان حادثات، قدرتی افات اور جنگی ماحول می ہر قسم کے خطرات سے بے نیاز ہو کر فلاح انسانیت کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر صحافیوں اور دیگر شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں