خواتین کو حق وراثت سے محروم رکھنا بڑا ظلم اور گناہ ہے، ڈا ئریکٹر ایچ ار ایس پی ناصر اکبر

اتوار 26 جون 2022 16:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) ہم مسلمان ہو کر بھی اسلامی احکامات سے رو گردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایچ ار ایس پی کے زیر اہتمام اور کیمپ camp کے تعاون سے ضلع اورکزئی میں (دہ خور برخہ) عنوان کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ار ایس پی کے ڈا ئریکٹر ناصر اکبر اورکزئی، ڈاکٹر فرہاد خان، سئینر صحافی طارق محمود مغل، نوجوان صحافی فخر کاکاخیل، پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر گل صاحب شاہ، سماجی شخصیت عبدالواحد اورکزئی نیکیا۔

سیمینار میں سماجی شخصیات، صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اکبر اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا ضامن ہے اسلام ہمیں بہنوں کو وراثت کا حق دینے کی سختی سے تاکید کرتا ہے مگر مقام افسوس ہے کہ ہم عبادات پر یکسوئی سے عمل تو کرتے ہیں مگر اپنی خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھتے ہیں اس طرح ہم اللہ کے غضب کو آواز دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ (دہ خور برخہ) کے مذہبی اور شرعی معاملے پر خاموشی ناقابل برداشت ہے سول سوسائٹی اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لیے کام کریں۔ ناصر اکبر نے بتایا کہ پورے ضلع اورکزئی میں ایچ آر ایس پی کے میل سوشل آرگنائزر اور فی میل آرگنائرز عوامی آگاہی کے لئے سیمینارز اور آگاہی سیشنز کا اہتمام کر رہی ہیں۔\378

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں