اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے ، نقصانات کا جائزہ لیا

پیر 1 اگست 2022 16:59

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) ضلع ہنگو میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد نے علاقہ ابراہیم زئی سمیت مختلف مقامات کے دورے کئے۔ ابراہیم زئی میں سیلابی ریلے سے نقصانات کا بھی جائزہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد کے ساتھ ویلج کونسل ابراہیم زئی کے چئیرمین اور اہلِ علاقہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد نے کہا کہ سیکابی ریلے اور نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پی ڈی ایم اے، خیبرپختونخوا کو ارسال کی جائے گی اور متاثرین کی قانون کے مطابق مالی مدد کی جائے گی۔ اس کے عکاوہ ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق مہمند کی ہداہت پر اے سی ریونیو امان اللہ اور اے سی ٹل عاطف آفریدی نے مختلف علاقوں، پٹوار خانوں اور دیگر سرکاری دفاتر کے دورے کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ کیا اور افسران کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں