ضلع ہنگو میں بھی پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری

منگل 2 اگست 2022 16:58

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) ضلع ہنگو میں بھی پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدا یت پر ڈی ایس پی سٹی اصف شریف،ایس ایچ او سٹی محمودخٹک، پی ایس ائی عطااللہ خان اور ڈی ایس پی ٹل عابدخان،ایس ایچ او تھانہ ٹل مجاہدحسین،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عظمت خان بنگش اور ایس ایچ او تھانہ صدر نیاز محمدخان ودیگرمتعلقہ پولیس افسران نے پولیس کے چاک وچوبنددستوں کے ہمراہ اپنے علاقے میں واقع پولیس شہداء کی قبروں پرحاضری دی اورشہداء کوسلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

شہداء کے ایصال ثواب اوربلنددرجات کیلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پرڈی ایس پی سٹی اصف شریف خان کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی بقاء اورسالمیت کی خاطر قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔پاک فوج کے بعد خیبرپختونخواہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ کی خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اوربہادری اورشجاعت کی لازاول داستانیں رقم کیں ملک وقوم کی بقاء وسا لمیت کی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کوتاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں