محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ہنگو ایف سی ریسٹ ہاؤس میں گرینڈ جرگے کا انعقاد

بدھ 3 اگست 2022 16:32

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ہنگو ایف سی ریسٹ ہاؤس میں گرینڈ جرگے کا انعقاد ۔گرینڈ جرگے میں ٹل سکاؤٹس کے کمانڈنٹ خرم جاوید ، کرنل علاو دین ، ڈپٹی کمشنر رفیق خان، ڈی پی او ہنگو آصف بہادر خان، سمیت شیعہ سنی کے مشران اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس خرم جاوید نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام بہتر اور پر امن طریقے سے گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کا رویہ انتہائی مثبت ہے اور شیعہ سنی مشران کی خواہش ہے کہ ہنگو میں امن و امن برقرار رہے۔ کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے مشران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و امان کے لئے مشران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مشران کو بیرونی ممالک کی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دشمن ممالک سے پاکستان میں امن کی فضائے برداشت نہیں ہوتی اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کو دوبارہ فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دکھیلا جائے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں