5 اگست عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے سیاح ترین دن ہے، ڈپٹی کمشنر ہنگو

کشمیری لڑتے رہیں گے جارحیت کا مقابلہ کریں گے لیکن آزادی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، عالمی برادری اپنے منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کرانے میں ناکام ہوئی ،رفیق خان مہمند ودیگر کا ریلی سے خطاب

جمعہ 5 اگست 2022 20:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) 5 اگست عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے سیاح ترین دن ہے، 75 سالہ کشمیر کے خطے کا خصوصی سٹیٹس ختم کرنا بھارت کی آئینی دہشت گردی ہے، نہتے کشمیریوں کی محبوبہ ان کی آزادی ہے، جس طرح ایک عاشق اپنی محبوب کو کسی حال میں نہیں چھوڑ سکتا اسی طرح کشمیری بھی لڑتے رہیں گے جارحیت کا مقابلہ کریں گے لیکن آزادی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

عالمی برادری اپنے منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق خان مہمند، سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، اقلیت رہنماوں فرید سنگھ، پنڈت زیشان دھیال سندھوں اور دیگر نے یوم استحصال کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنرسآفس میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر، اے ڈی سی سردار بہادر، ے سی تنویر احمد، اے سی آر امان اللہ، ٹی ایم او فرحاد خان خٹک، محکمہ ایجوکیشن کے افسران، مختلف تعلیمی اداروں کیطلباء، تحصیل کونسل کے ممبر نعمت کمار، صحافیوں، سویٹ اینڈ بیکر ایسوسی ایشن کے صدر سیدا خان سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد ریلی میں شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء مے پاکستان ذندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان سمیت متعدد سلوگن کے حامل فلک بوس نعرے لگائیں۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند، سنئیر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، مینارٹی رہنماوں فرید سنگھ، پنڈت زیشان سندھوں نے کہا کہ کشمیری 75 سال سے پر امن تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ آزادی کا حق مانگتے ہیں اور بھارتی جارحیت کے خلاف تمام کشمیری سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، ہم کشمیریوں کو کسی موقع پر تنہاء نہیں چھوڑیں گے، پاکستان بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق کشمیریوں کی سفاگتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مقررین نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کی محبوبہ ہے، اپنے محبوب کے لئے وہ ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں اور یہ قربانیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انہیں آزادی نہیں ملتی، مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں وہ بھی قابل مزمت ہے اور اس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بے حسی بھی قابل مزمت ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں