ہنگو پولیس نے افغانستان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،افغانی باشندہ گرفتار

جمعہ 5 اگست 2022 22:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ہنگو پولیس نے افغانستان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور پونے چار کلوگرام سے زائد سوناقبضہ میں لے کر ایک افغانی باشندہ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن ٹل کی حدودمیں مقامی پولیس نے ٹل پارہ چنار روڈ پر ناکہ بندی کے دران بڑی کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندہ سے 4885 گرام(4.885 کلوگرام) سونا برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم یہ سونا افغانستان سے سمگل کر رہا تھا۔ پولیس اور دیگر ذرائع کے مطابق قبضہ میں لئے گئے سونا کی مالیت اوپن مارکیٹ میںتقریباً65 لاکھ روپے بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کا تعلق افغان سوبہ خوست ہے جسے مزید کاروائی اور تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں