ہنگو ،شادی کی تقریب میں منعقدہ محفل موسیقی پر نامعلوم افراد کی رات کی تاریکی میں فائرنگ کردی ،نوجوان جاں بحق

ہفتہ 13 اگست 2022 16:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) ہنگو کے پولیس تھانہ دوآبہ کی حدودمیں واقع شنہ وڑی زرگری میں شادی کی تقریب میں منعقدہ محفل موسیقی پر نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پولیس تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع شنہ وڑی زرگری میں گل نواز نامی شخص کے گھرمیں شادی کی تقریب کے دوران محفل موسیقی جاری تھی کہ گھر سے باہر لگائے گئے شامینوں کے باہر سے مبینہ طورپرنامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زدمیں جاں بحق نوجوان مہمان تھا اور دوسرے علاقہ درسمند سے آیا تھا جبکہ زخمی شخص کا تعلق مقامی گھرانے سے تھا۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد شادی کا گھرماتم کدہ بن گیا ۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں