ہنگو ترقیاتی عمل کی تکمیل میں فنڈز کی کمی آڑے آگئی

نگو تا لاچی 42 کلومیٹر ٹی ایس ٹی روڈ کے 975 ملین روپے کا میگا پراجیکٹ ادھورہ رہ گیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:58

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ہنگو ترقیاتی عمل کی تکمیل میں فنڈز کی کمی آڑے آگئی۔ہنگو تا لاچی 42 کلومیٹر ٹی ایس ٹی روڈ کے 975 ملین روپے کا میگا پراجیکٹ ادھورہ رہ گیا۔400 ملین کی خطیر لاگت سے 16 کلومیٹر کی حدود پر سڑک کی تعمیر مکمل جبکہ 4 کلومیٹر خستہ حال روڈ فنڈز کی منتظر۔علاقہ مکینوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو ٹو لاچی روڈ جو کہ سال 2011 میں منظور کیا گیا تھا جسکی تعمیر کیلئے 975 ملین روپے مختص ہوکر 42 کلومیٹر TST روڈ 20 فٹ کے چوڑائی کی مناسبت سے تعمیر کرنے کا ہدف مقرر تھا۔مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مطابق تعمیراتی منصوبہ مذکورہ میں ہنگو کی حدود میں 20 کلومیٹر روڈ کا احاطہ پر روڈ کی تعمیر کیلئے 400 ملین روپے سے 16 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ممکن ہوسکی۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی ماندہ 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے ریوینو ڈیپارٹمنٹ کو منظورشدہ فنڈز ریلیز کیا جا چکاہے جسکی تکمیل کیلئے مذید 12 ملین فنڈز درکار ہے ادھر 5 سالہ پرانے جاری تعمیراتی منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث ملحقہ علاقوں کی عوام کو روڈ کی خستہ حالی نے اذیت سے دوچار کردیا ہے۔بگٹو ویلج ناظم خان آمیر بگٹی،محمد اقبال ودیگر نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ سڑک کا تعمیرشدہ حصہ بھی ناقص میٹریل کے استعمال کے نذر ہوکر محض حکومت کے آنکھوں میں دھول جھونکی گئی۔

اور چار کلومیٹر خستہ حال روڈ کی عدم تکمیل حکومت انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کی لا پرواہی اور غفلت کا نتجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگو تا لاچی روڈ کے تعمیراتی منصوبہ میں بے قاعد گیوں کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی منصوبہ پر کام معیار کے مطابق فوری مکمل کیا جائے بصورت دیگر علاقہ عوام کے ہمراہ ذمہ دارن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں