ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں کا چنائو

جمعہ 24 فروری 2017 17:16

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)ضلع ہنگو میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی انٹرا پارٹی الیکشنز مکمل ہو گئے ہیں۔ضلعی اور تحصیل سطح کی کابینہ کے انتخابات میں ظہورشاکر کو ضلعی صدر چنا گیا ہے جبکہ تحصیل ہنگو کیلئے عزیزاللہ اور تحصیل ٹل کیلئے شاہ آیاز پی ٹی آئی کے ضلعی یوتھ ونگ صدور چن لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنگو کے انٹر پارٹی الیکشن میں ہنگو،دوآبہ،ٹل میں انتخابی مشاورتی اجلاسوں میں ضلع ہنگو کے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماوں نے متفقہ طورپر ضلعی اورتحصیلوں کی کابینہ کا چناو کیا۔

نومنتخب ضلعی جنرل سیکٹری نورآواز ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ تنظیم سازی کے شفاف عمل کو پراون چڑھا کر تحریک انصاف ضلع ہنگو نے جمہوری اقدام کو دوام بخشا ہے

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں