ہنگو بڑی تباہی سے بچ گیا،مرکزی بس اڈے پر نصب دو بم برآمد،5 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 14:10

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) ہنگو بڑی تباہی سے بچ گیا ،مرکزی بس اڈے پر 2 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ،سیکورٹی اداروں نے بم نصب کرنے والے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ضلع ہنگو کے علاقے تل میں واقع بس اڈے کے مرکزی دروا زے پر ٹائم بم نصب کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر اس علاقے کا گھیرا کر کے بم برآمد کئے گئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ڈی پی او کے مطابق بم ناکارہ بنانے کے بعد خیبرپختونخواہ کے 4 ضلعوں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 205 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں بم نصب کرنے والے 5 مشبہ افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں