ْہنگو واپڈا کی ناد ھند گان کے خلاف پیش قدمی جاری، آپریشن کے دوران پچاس میٹر اتار لیے گئے

منگل 28 فروری 2017 23:09

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) یسکو ہنگو نے چیف ایگزیکٹو شبیر حسین اور ایس ای جاوید حیات کی خصوصی ھدایت پر ایکسین ھنگو محمد ریاض کی زیر نگرانی ہنگو میں نادھندگان، بجلی چوروں کے خلاف اپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور منگل کے روز ڈویژنل ڈی ڈکشن گینگ نے سربراہ حیات وزیر بنگش کی قیادت میں ممبران جاوید بنگش،آمیر صاحب،جہانزیب حسیں خان اور دیگر نے محمد خواجہ،خزینہ بانڈہ،خسیاری،کاہی اور کچہ پکہ میں اپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس اپریشن کے دوران چھبیس بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات کے لیے تھانے کو مراسلہ روانہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پچاس ڈیفالٹرمیٹرز بھی اتارے گئے اور لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔جبکہ درجنوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔ ڈویژنل چیئرمین حیات وزیر بنگش نے واضح کیا ہے کہ پیسکو کے بقایاجات ہر صورت وصول کیے جائیں گئے اور بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کئی سرکاری محکموں کے کنکشن ڈیفالٹرز ہونے پر منقطع کیے اور اب وہ بل ادا کر رہے ہیں اور بقایاجات کی وصولی کے بعد ان کے کنکشن بحال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں