نو منتخب ضلعی نائب ناظم ہنگوزیارت گل نے حلف اٹھاکر چارج سنبھال لیا

جمعرات 9 مارچ 2017 23:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)ضلعی اسمبلی کا ایک اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ہنگو میں منعقد کیا گیاجس میں نو منتخب ضلعی نائب ناظم حاجی زیارت گل نے حلف اٹھاکر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر انتظامیہ کے افسران اور اے ڈی لو کل گورنمنٹ عابد زمان،تحصیل ناظم عامر غنی ،مولانا تحسین اللہ،سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان،مولانا رحمت اللہ زار،ضلع و تحصیل ممبران،ویلج ناظمین، معززین بھی موجودتھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زمین خان نے ضلعی کنوئنیر حاجی زیارت گل سے حلف لیا۔ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل نے کہا کہ غیر جانبدرانہ طورپر فرائض ادا کرتے ہوئے ایوان کو احسن انداز میں چلانے اور عوام کو حقوق فراہمی کیلئے بلاتفریق اور بلا خوف خطر ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عتیق الرحمن ،مولانا تحسین اللہ ویگر نے مقررین نے کہا کہ ضلع ہنگو کی تعمیر وترقی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق العباد پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے قیام سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزئی نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد ضلع کونسل نے ازاد ممبر حاجی زیارت گل اورکزئی کو بلا مقابلہ ضلع نائب ناظم منتخب کیا تھا۔اور اب انہوں نے باقاعدہ اپنے منصب کا حلف اٹھایا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں