کانسٹیبلان کی 25خالی اسامیوں کے لئے 92امیدوارتحریری ٹسٹ کے اہل قرار

جمعہ 10 مارچ 2017 19:59

کانسٹیبلان کی 25خالی اسامیوں کے لئے 92امیدوارتحریری ٹسٹ کے اہل قرار
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) ضلع ہنگو میں سپیشل پولیس فورس کی25اسامیوں پر کانسٹبلان کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر کے حتمی فہرست آویزاں کر دی گئیں۔فزیکل ٹیسٹ دوڑ اور سکریننگ کے مراحل میں مجموعی طور پر 1157امیدواران میں سے 92امیدواران تحریری ٹیسٹ کے لئے اہل قرار پائے جنہوں نے ڈی ایس پی عمر حیات ،ڈی ایس پی ٹل شوکت علی اور آر آئی شاہ زیب خان پر مشتمل تین رکنی سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں تحریری ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میںسے میرٹ پر مبنی نتائج کے مطابق 22 مرد جبکہ3خواتین امیدواران کو کامیاب قرار دے کر حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی۔

پولیس ٹریننگ کالج گرائونڈ میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی سر پرستی میں بھرتیوں کی عمل کی مانیٹرنگ کی گئی۔میڈیا کی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان نے کہا کہ پر امن انداز میں پولیس بھرتیوں کا عمل پایا تکمیل تک پہنچانا شر پسند عناصر کی شکست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے قاعدگیوں اور سفارش کا دور گزر چکا ہے اور پولیس فورس کو سیاست ،سفارش اور بیرونی مداخلت سے پاک کر کے قانون کے تقاضوں سے ہم آہنگ فورس بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیاں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کرتے ہوئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے کہا کہ سپیشل فورس بھرتیوں کی عمل میں انویسٹی گیشن برانچ ،ڈی ایس بی اور متعلقہ پولیس سٹیشن یعنی کہ چار شعبوں کو امیدواران کی مانیٹرنگ پر معمور کیا گیا تھا۔جن کی تعاون سے شفاف بھرتیوں کی مراحل کو ممکن بنانا یقینی بنا یا گیا انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ضامن فورس ہے اور امن کے فروغ جرام کے خاتمہ اور شر پسندوں کے ناپاک عزائم کاک میں ملانے کے لئے پولیس نے لا زوال قربانیاں پیش کیں جن پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام دوست رویہ اختیار کر کے پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کے رشتے کو مزید مستحکم کرے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں