ہنگو میں مردم شماری ڈی آفس میں اعلی سطح اجلاس ، مردم شماری میں اتفاق اتحاد اور یگانگت کا عزم

مردم شماری اہم قومی ایونٹ ہے،وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب پر انحصار رکھتی ہے،کرنل منیر احمد کا خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:03

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) ہنگو میں مردم شماری ڈی آفس میں اعلی سطح اجلاس ضلعی انتظا میہ فورسز کے آفسران ،ضلعی ایوان ارکین ،شعیہ سنی علمائ کرام مشران ،سرکاری محکموں کے ذمہ اران کی شرکت 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اتفاق اتحاد اور یگانگت کا عزم۔مردم شماری اہم قومی ایونٹ ہے۔وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب پر انحصار رکھتی ہے۔

کرنل منیر احمد کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس ہنگو میں 15 مارچ 2017 سے شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے اعلی سطح اخلاس منعقد ہوا۔جس میں شماریب کے مرتب شدہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائز ہ پیش کیا گیااجلاس سے خطاب میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹ کر نل منیر احمد نے کہا کہ وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب کے حقیقی اعداد وشمار سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عملہ کی تربیت کا مرحلہ مکمل کر کے فرائض سے بخوبی آگاہ کر دیا گیا ہیاور عملہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دیکر سیکورٹی انتظامات کے 800 سیکورٹی اہلکار ایونٹ میں سیکورٹی کے فرائض انجام دینے پر مامور کئے گئے ہیں۔

جو کہ محکمہ تعلیم سول اداروں اور سیکورٹی حکام کے مشترکہ ایونٹ اور نادرا کی ٹیمیوں کے لئے ہمہ وقت متحرک رہیں گے۔کرنل منیر احمد نے کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن مثالی ہے۔اور آمن کے فروغ میں ہر طبقہ فکر کے مثالی تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں خانہ شماری اور بعدازاں مردم شماری کے مراحل کو 15 اپر یل یعنی ایک ماہ کے عرصے میں مکمل کئے جائنینگے۔

انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کیساتھ متصلہ 50 کلو میٹر کی سر حدی پر چیکنگ پوسٹیں تمام کر کے ٹل سکاوٹس کے زیر انتظام علاقوں میں آمن بحال،جبکہ سیکورٹی سخت کردی ڈپٹی کمشنر ہنگواحسان اللہ نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام میں فورسسز کی قر بانیاں تاحیات یاد رکھی جائیگی۔مردم شماری میں زمینی حقایق پر مبنی اعداد وشمار کے تعین کیلئے جامعہ لائحہ عمل میں علاقہ مشران معززین اور علمائ کرام کا تعاون ناگزیر ہے۔

اجلاس سے خطاب میں شعیہ سنی مشران علمائ کرم مولانا عبدالستار ،مولانا جلیل ظہیر حسین ،نور آواز ایڈوکیٹ ،مولانا یوسف ،بنیاد حسین ،شاد محمد شینواری ویگر نے آمن کے قیام کی بہترین کاوشوں پر سیکورٹی فورسسز اورحکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ مردم شماری میں غیر قانونی ،بوگس اندارج کا راستہ روکنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کر کے اس اہم قومی ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسلامی نقطہ نگاہ اور قومی حثیت سے بھی مردم شماری کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور کامیاب اور روشن مستقبل کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔

جسکی روسے حقیقی اعداد وشمار پر مبنی مردم شماری ایونٹ مرتب کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں ڈی پی او احسان اللہ ،ضلع نائب نا ظم زیارت گل، اے اء سی زمین خان،اے ڈی لوک گورنمنٹ عابد زمان،سرکاری محکموں کے آفسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں