ہنگو پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران میں تین اشتہاریوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 13 مارچ 2017 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) ہنگو پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران میں تین اشتہاریوں سمیت آٹھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزموں سے اسلحہ ومنشیات ملی پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل اوردوآبہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے دوران اٹھارہ گھروں کو چیک کیا گیا ،سرچ آپریشن میں تین اشتہاریوں سمیت آٹھ ملزموں کو گرفتار کیا گیا ،ملزموں سے 1ایس ایم جی،2رائفل،پستول اور 3کلو گرام چرس ملی،کرایہ داری ایکٹ کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں