عوامی نیشنل پارٹی کے منصوبوں پر موجودہ صوبائی حکومت سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، سید حسین علی

جمعہ 17 مارچ 2017 19:41

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے دورہ اقتدار کے ترقیاتی منصوبوں پر موجودہ صوبائی حکومت سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کر رہی ہیں۔دس اپریل کو صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کے دورہ ہنگو کے تیاریاں جاری ہے۔پختونوں کے حقوق کی ترجمان جماعت اے این پی اصولوںکی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ضلعی حکومت ہنگو نے اساتذہ طلباء و طالبات کو ذہنی کوفت سے دوچار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی سنیئر نائب صدر سید حسین علی شاہ الحسینی،ضلعی جنرل سیکرٹری سید ابن علی ،قابل خان و دیگر عہدیداران نے پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ امیر حید ر خان ہوتی دس اپریل کو ہنگو کا دورہ کریں گے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کو ایک الگ تشخص اور شناخت سے روشناس کرانے سمیت صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی نابالغ حکومت اے این پی کے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگا کر سیاست چمکانے کے ناکام کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے اعتماد کوٹیس پہنچانے کے ساتھ خوفیہ انداز میں بغیر کسی ٹینڈر کے ضلعی فنڈز کی75لاکھ روپے کھو کھاتے میں ضائع کئے اور امتحانی امیدواروں کو خوف و ہراس کے ماحول میں امتحانات دینے پر مجبور کیا جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دس اپریل کو امیر حیدر ہوتی کے دورہ ہنگو کے موقع پر عوام بڑھ چڑ کر جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں