اورکزئی ایجنسی ،پولیو فرائض کی بہترین انجام دہی پر 10ای پی آئی ٹیکنیشنز کو انعامات سے نوازہ گیا

جمعہ 17 مارچ 2017 19:44

اورکزئی ایجنسی ،پولیو فرائض کی بہترین انجام دہی پر 10ای پی آئی ٹیکنیشنز کو انعامات سے نوازہ گیا
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) اورکزئی ایجنسی میں پولیو فرائض کی بہترین انجام دہی پر 10ای پی آئی ٹیکنیشنز کو انعامات سے نوازہ گیا۔

(جاری ہے)

اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال نے ایڈیشنل پی اے احمد زیب اور ایجنسی سرجن ڈاکٹر ثمین کے ہمراہ محکمہ صحت اورکزئی کے عملہ کے دس ای پی آئی ٹیکشینزکو پولیو مہم کے دوران بہترین فرائض انجام دینے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازہ۔پی اے اورکزئی خالد اقبال نے کہا کہ بہترین فرائض کے حامل عملہ کوہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں