ْجمعیت علماء اسلام نے صوبے کے مختلف اضلاع کیلئے اقلیتی برادری کے کنونیئرز کا اعلان کر دیا

جمعرات 6 اپریل 2017 16:29

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبائی کابینہ نے صوبے کے مختلف اضلاع کیلئے اقلیتی برادری کے کنونیئرز کا اعلان کر دیا۔ہنگو سے ڈسٹرکٹ ممبر فرید چند سنگھ جنوبی اضلاع کا کنونیئر مقرر۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کی صد سالہ یوم تاسیس تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔جے یو آئی کے صوبائی قائدین صوبائی سنیئر نائب صدر و سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان کے زیر سرپرستی منعقدہ اقلیتی برادری خیبر پختونخواہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روابط و مشاورت کے بعد دوران کنونشن صوبے کے مختلف اضلاع کے اقلیتی برادری کے لئے کنونیئرز کی حتمی ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ضلعی ایوان ہنگو کے رکن فرید چند سنگھ کو جنوبی اضلاع اور ہنگو،موجودہ جے یو آئی اقلیتی ایم پی اے عسکر پرویز کو پشاور اور مردان جبکہ ممتاز رہنماء ڈاکٹر بلوندر کو ضلع سوات اور بونیر کے لئے کنونیئرز مقرر کر دیا گیا جبکہ ہزارہ ڈویژن کے لئے بھی اقلیتی کنونیئر کا اعلان کیا گیا۔

صحافیوں سے بات چیت میں جے یو آئی اقلیتی رہنماء فرید چند نے کہا کہ پارٹی قائدین کی بھر پور اعتماد پر پورا اتر کر جے یو آئی کی مشن کو گھر گھر کی دلیز پر پہنچانے کے لئے انتھک جدو جہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صد سالہ یوم تاسیس تقریب میں اقلیتی برادی کے ہزاروں شرکت کریں گے اور جمعیت علماء اسلام کا پیغام عام کرنے کے لئے اقلیتی برادری کے فرد فرد تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں